کرکٹ میں جلوے دکھانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی پولیس میں بھرتی

بریکنگ نیوز  ٹوڈے : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خیبر پختون خوا پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاہین آفریدی نے  بطور چیف گیسٹ شرکت کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : شاہین آفریدی  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، جس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، ان کی  کارکردگی سب صوبوں کے لیے بے مثال ہے، کے پی پولیس نے  کے پی کے لیے بہت سے کارنامے سر انجام دیے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ میرے والد  صاحب نے پولیس کی نمائندگی کی ہے، بھائی اب بھی پولیس میں ہیں، انہوں نے کہا کہ 25 سال تک میرے والد نے پولیس فورس میں ذمے داریاں انجام دیں، اندازہ ہے کہ پولیس کی ذمے داریاں کتنی مشکل ہوتی ہیں مگر جس طرح آپ لوگ کام کرتے ہیں ہم اس  جذبے کے سلام پیش کرتے ہیں ۔

 

خیبر پختون خوا کے چیف سیکریٹری شہزاد بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہین آفریدی نے پاکستان کے لیے بہت سے کارنامے سر انجام دیے ہیں  اور پاکستانیوں کا سر فخر س بلند کیا ہے جس کی بدولت ہم آج ان کو خوشامدید کہتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: مہنگائی کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد حمزہ شہباز نے غریب عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+