جنرل صاحب میرے بیوی اور بچوں کو بیچ میں مت لائیں،ہماری لڑائی میں فیملیز کا کیا کام؟
- 05, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹو ڈے : پاکستان کے معروف صحافی عمران ریاض خان جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ اکثر اوقات ہی اپنے شوز اور اپنے سوالات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں ، عمران ریاض خان آج کل سو شل میڈیا پر ملکی اداروں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پر خوب تنقید کے تیر برسا رہے ہیں اور اسی وجہ سے کچھ باوثوق افسران ان سے نالاں ہیں۔
نیوز ٹوڈے :عمران ریاض خان بعض اوقات پاک فوج کو اپنی ویڈیوز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جو کہ ایک پاکستانی ہونے کے تحت نہیں کرنا چا ہیے اور اگر پھر بھی کوئی سنگین مسئلہ ہے تو متعلقہ لوگوں سے بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیے۔
عمران ریاض خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنا وی لاگ جاری کیا جس میں انہوں نے پاک فوج کے حالیہ سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے چند سوالات اٹھائے، سوالات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کچھ افسران ان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہیں اور ان کو آئے دن ہراساں کر رہے ہیں۔
عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ میرے ذاتی ہتھار مجھ سے لے لیے گئے اور اس کے بعد مجھے نہتا کر کے میری فیملی اور بچوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی،عمران نے وی لاگ میں جنرل باجوہ کو پیغام دیا کہ فیمل ریڈ لائٹ کی مانند ہے لہٰذا اس کو کراس نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ میں جلوے دکھانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی پولیس میں بھرتی
تبصرے