وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آ ج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے
- 05, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (لاہور) احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نیب ریفرنسز کی آج ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہونگے، ن لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے ۔
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف نیب کے 2 ریفرنسز اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر آج سماعت ہوگی،جس میں عدالت مدعیوں سے مئوقف لینے کے بعد کسی بارے میں فیصلہ کرے گی ، تاہم یہ حتمی فیصلہ نہیں ہو گا ۔
نیوز ٹوڈے : ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل چکا ہے۔
آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر عدالت نے ان کے وکلاء کو دلائل کیلئےطلب کر رکھا ہے ، عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر شہبا شریف خود نہیں آ سکتے تو وہ اپنے وکلاء کے ذریعے عدالت کو تفصیلات اور جوابات مہیا کریں ۔
مزید پڑھیں: لا پتہ افراد کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ نے دو ٹوک حکم جاری کر دیا
تبصرے