بھارتی طیارے کی فنی خرابی کے باعث کراچی میں ایمر جنسی لینڈنگ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی ایئر لائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز نے فنی خرابی کے باعث کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی تو امن کا ہاتھ بڑھاتے ہو ئے پاکستان نے یہ اجازت قبول کر لی ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں پاکستان کی فضائی حدود میں فنی خرابی پیش آئی تایم بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو پاکستانی حکام کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

 

نیوز ٹوڈے : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی بوئنگ 737 طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کر چکا ہے اور اس کا معائنہ جاری ہے، ترجمان کے مطابق انجینئرز طیارے کے انجن کا معائنہ کر کے خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : ترجمان بھارتی ایئر لاین کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کی گئی جبکہ  متبادل طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جانے کے لیے روانہ ہو گا ۔

 

یاد رہے کہ بھارتی طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، پاکستانی حکام کی جانب سے مسافروں کو جہاز سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

 

مزید پڑھیں: جنرل صاحب میرے بیوی اور بچوں کو بیچ میں مت لائیں،ہماری لڑائی میں فیملیز کا کیا کام؟

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+