کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا اور  لیگ کے شیڈول کا اعلان بھی باقاعدہ طور پر  کر دیا گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 25 ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے، جس میں کئی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی شر کت کریں گے ، یاد رہے کہ پچھلے ایڈیشن کے بعد بیان جاری کیا گیا تھا اگلے ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے کی کوشش کریں گے۔

 

ترجمان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی براڈ کاسٹنگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار جیسی ہو گی، جس طرح پی ایس ایل کو پاکستان میں ہر جگہ  اسپورٹ حاصل ہے اسی طرح کشمیر لیگ کو بھی ہو گی ۔

 

نیوز ٹوڈے : تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا اور لیگ کے تمام میچز اسی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

 

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپائے کیم، ہاک آئی اور بگی کیم کی مدد سے کے پی ایل کی کوریج کی جائے گی، مینجمنٹ چاہتی ہے کہ کے پی ایل کو بھی ایک برینڈ بنایا جائے جس کو  کرکٹ کے شائقین دور دراز سے دیکھنے آئیں ۔

 

مزید پڑھیں: رمیز را جہ کی زندگی کو خطرات لاحق، جان سے مارنے کی دھمکی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+