عمران ریاض خان کی رہائی نہ ہو سکی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سینئر صحافی عمران ریاض خان کی آج صبح ۱۰ بجے اسلام آباد میں پیشی ہو ئی ،عمران  ریاض کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت   اسلام آباد ہائی کورٹ کے  سینئر جج اطہر مناللہ نے کی،تاہم ان کی رہائی نہ ہو سکی۔

 

نیوز ٹوڈے : عمران ریاض کو پولیس کی بھاری نفری کے زیر ِ نگران جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ، عمران ریاض  خان  کو ہتکڑیاں بھی لگی ہوئیں تھی، ذرائع کے مطابق عمران ریاض کے ہمراہ  اُ ن کے وکلاء بھی موجود تھے۔

 

سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ   سینئر صحافی عمران ریاض کو اسلام آباد کی حدود سے گرفتار نہیں کیا گیا لہٰذا عمران ریاض لاہور ہائی کورٹ میں اپنا مدعہ پیش کریں،جس کے  بعد اس معاملے پر مزید کاروائی  کی جائے گی ، تاہم عمران  ریاض خان کی رہائی نہ ہو  سکی اور ان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ عمران ریاض خان کو کل رات اٹک پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا اور اس کے بعد ان  کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

 

جیل سے ہونے والی ایک وائرل ویڈیو میں عمران ریاض خان نے بیان دیا کہ میں اپنا کام جاری رکھوں گا،مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں،لہٰذا دیکھتے ہیں اب کہ  مجھے  گرفتار کرنے والے چھوڑتے ہیں کہ نہیں۔

 

مزید پڑھیں: ریجیم چینج میں ملوث تمام کرداروں کے ثبوت موجود ہیں ، مجھے دیوار سے لگایا گیا تو تمام حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے،عمران خان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+