بھارت میں مسلما نوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ، مسلم روحانی پیشوا کا قتل

بریکنگ نیوز ٹووڈے : بھارت میں 35 سالہ مسلم روحانی پیشوا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، یہ واقعہ مہا راشٹر میں پیش آیا جہاں یہ شخص اپنی روزی کمانے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتا تھا ۔

 

نیوز ٹوڈے : رپورٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ مسلمان روحانی پیشوا خواجہ سید چشتی جو کہ اپنے علاقے میں ’صوفی بابا‘ کے نام سے مشہور تھے، اُنہیں آج مہاراشٹر میں گولی مار کر  بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔

 

پولیس نے بتایا ہے کہ خواجہ سید چشتی کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ قاتل  موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سید چشتی کا ڈرائیور اُن کے قتل کا مرکزی ملزم ہے جبکہ بھارتی پولیس کی جانب سے اس ڈرائیور کے خلاف تفتیش  جاری ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سید چشتی کو پلاٹ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے، وہ افغانستان کا شہری ہونے کی وجہ سے بھارت میں زمین نہیں خرید سکتے تھے،تاہم ابھی تک کوئی حتمی رپورٹ یا فیصلہ منظرِ عام پر نہیں آیا ۔

 

مزید پڑھیں: مودی سرکار نے یوٹیوب پر موجود شارٹ فلم ’’کشمیر کے ترانے‘‘ پر پابندی عائد کر دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+