اٹک جیل سے رہائی کے بعد عمران ریاض خان کو چکوال کی پولیس نے حراست میں لے لیا
- 07, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اٹک ) پاکستان کے معروف اینکر پرس عمران ریاض کو اٹک میں مقدمہ خارج ہوتے ہی چکوال پولیس نے حراست میں لے لیاہے، نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اٹک کی مقامی عدالت نے صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، تاہم مقدمہ خارج ہوتے ہی انھیں چکوال پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔
نیوز ٹوڈے: اٹک جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر کیس خارج کر دیا گیا ہے، عمران خان کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ واضح رہے کہ گرفتاری سے پہلے عمران ریاض کو اٹک سے راولپنڈی لایا گیا تھا، جہاں دائرہ اختیار کا فیصلہ نہ ہونے پر عدالت نے عمران خان کو اٹنک منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔
نیوز ٹوڈے : عمران ریاض کے خلاف تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ خارج ہونے کے بعد عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹک سے اب بوریا بستر لے کر چکوال جا رہے ہیں، چکوال کے بعد شاید میانوالی جائیں گے۔
عمران ریاض نے صورت حال پر طزیہ تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میانوالی کے بعد جھنگ اس کے بعد گجرات جائیں گے، کچھ علاقے رہ نہ جائیں، سب جگہ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: عمران ریاض خان کی رہائی نہ ہو سکی
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے