برطانوی وزیر اعظم ڈٹ گئے ، بورس جانسن کا مستعفی ہونے سے انکار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن ڈٹ گئے اور انہوں نے   برطانیہ کے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ملاقات میں استعفے کے مشورہ کو رد کردیا اور ملک کو درپیش بڑے ایشوز کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ ملک کے حالات کو  بہتری کی طرف لایا جا سکے ۔

 

بورس جانسن نے کابینہ کے سینئر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت استعفیٰ  مناسب نہیں اور نہی ہی استعفیٰ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا، لہٰذا ہمیں اس پر سے توجہ ہٹا کر اپنی عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے ۔

 

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم  بورس جانسن نے کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزرا کی جگہ نئی تعیناتیوں پر غور بھی شروع کردیا ہے، دوسری جانب ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے بھی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی اور انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔

 

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریتی پٹیل نے پارٹی میں ایک بڑی اکثریت کے خیالات وزیراعظم تک پہنچائے،جس میں استعفیٰ بھی شامل تھا تاہم بورس  جانسن نے ان کا مشورہ رد کر دیا ۔

 

مزید پڑھیں: بورس جانسن کی کابینہ میں استعفوں کا سلسلہ جاری ، برطانوی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+