ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو گرین سگنل مل گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سری لنکا کو ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل سے گرین سگنل مل گیا۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاء کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا، ایونٹ 27 اگست کو شروع ہو گا جبکہ 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ایشیاء کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا، جبکہ  دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ میچ 28 اگست کو  کھیلا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے، واضح رہے کہ آئی سی سی اور اے سی سی کے قوانین کے مطابق  سری لنکا میں ہونے والا ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہو گا ۔

 

مزید پڑھیں: کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+