اپنی سر زمین کسی کو بھی دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے ،طالبان سربراہ کا عالمی قوتوں کو پیغام
- 07, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پڑوسی ممالک اور دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان دوسرے ممالک کے خلاف اپنی سرزمین کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
نیوز ٹوڈے : طالبان سربراہ نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک بھی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں، امریکا سمیت تمام دنیا سے اچھے مضبوط سفارتی، سیاسی اور معاشی تعلقات کے خواہاں ہیں، اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور ہمیشہ سے امن کی بات کرتے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کے تمام مسائل سے آگاہ ہے، معیشت کو مضبوط کرنا اور تمام مسائل حل کرنا ہماری اور قوم کی مشترکا ذمہ داری ہے۔
سربراہ طالبان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ مل کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں،ملک کی معیشت کے پہیے کو چلانے میں تھوڑا وقت درکار ہو تا ہے مگر جب ملک کے تمام ادارے اور قوم مل کر اس جستجو میں لگ جائے تو مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم ڈٹ گئے ، بورس جانسن کا مستعفی ہونے سے انکار
تبصرے