برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے یہ فیصلہ تحریک عدم اعتماد کے پیشِ نظر کیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں سیاسی بحران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہوتا جارہا تھا، بورس جانسن کی کابینہ کے کئی وزراء اب ک استعفیٰ دے چکے ہیں۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے استعفے دے دیے ہیں، جبکہ دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں وزیراعظم بورس جانسن اس حوالے سے اپنا  بیان جاری کریں گے۔

 

برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ، جس سے برطانیہ کی سیاسی صورتحال کافی مشکلات کا شکار ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے وزراء کی اس تعداد نے برطانیہ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔

 

مزید پڑھیں: اپنی سر زمین کسی کو بھی دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے ،طالبان سربراہ کا عالمی قوتوں کو پیغام

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+