کینیڈا نے زیلینسکی کی ناراضگی کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ روس سے ہاتھ ملا لیا
- 09, جولائی , 2022
کینیڈا نے روس کو گیس ٹربائن دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے زیلینسکی بھڑک اٹھے ہیں اور انھوں نے کینیڈا کو یاد دلایا ہے کہ ایسا کرنے سے روس پر لگائ گئ پابندیاں کمزور پڑ جائیں گی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یورپ کی گیس کی ضرورت زیلینسکی کے غصے پر بھاری پڑنے لگی ہے ۔
کیونکہ پیوٹن نے جیسے ہی ایک ہاتھ سے دے ایک ہاتھ سے لے کی شرط پر کام کرنے کا اعلان کیا ہے تو یورپی ملکوں میں کھلبلی مچ گئ پیوٹن نے واضح کر دیا کہ یورپی ملکوں کو گیس تب ہی ملے گی جب انھیں گیس ٹربائن دی جاۓ گی ۔
پیوٹن نے ایسا داؤ چلا ہے کہ یورپ کو مشینری دینے پر مجبور کر دیا ہے پیوٹن کے اس اعلان کے بعد کینیڈا نے روس کی سب سے بڑی انرجی کمپنی گیزپروم کو گیس ٹربائن دینے کا فیصلہ کیا ہے کینیڈا کے اس فیصلے پر زیلینسکی بوکھلا اٹھے ۔
زیلینسکی نے یورپی ملکوں سے صرف ناراضگی کا اظہار ہی نہیں کیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا ہے کہ روس کو گیس ٹربائن دینے کے بعد یوکرین کو یورپ سے رشتوں کے متعلق دوبارہ سوچنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اگر ہم کسی فیصلے پر متفق نہیں ہو سکتے تو ہمارا جڑا رہنا بے کار ہے ۔
مطلب یہ کہ زیلینسکی کھل کر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں انھوں نے یورپی ملکوں کو یاد دلایا ہے کہ انھوں نےیوکرین جنگ میں یوکرین کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے اور یہ بھی کہ وہ ایسا کوئ بھی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے روس کو فائدہ ہو ۔
لیکن پیوٹن کی شرائط یورپ کو گھٹنوں پر لے آئیں اور کینیڈا کو مجبور کر دیا پچھلے ہفتے ہی پیوٹن نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ یورپی ملکوں کو گیس کی سپلائ کم کر رہے ہیں جس میں جرمنی جیسا ملک بھی شامل ہے جس کی آبادی بہت زیادہ ہے اور وہ روس کی گیس پر بہت انحصار کرتا ہے ۔
روس نے کہہ دیا ہے کہ روس اس صورت میں ان ملکوں کی گیس کی ضرورت پوری کرے گا جب روس کو گیس ٹربائن دی جاۓ گی وہ ٹربائن جو کینیڈا میں مرمت کیلیے بھیجی گئ تھی لیکن روس پر پابندیاں لگنے سے وہ ٹربائن واپس نہیں بھیجی جا رہی ۔
یوکرین جنگ سے پہلے یورپی ملک روس کی گیس پر ٪40 تک انحصار کرتے تھے لیکن جنگ کے بعد یورپی ملکوں نے 2022 ء کے آخر تک روس کی گیس کی خرید میں دو تہائ کمی کر کے 2027 ء تک روس سے گیس کی خریداری مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یورپی ملکوں کا یہ منصوبہ کامیاب ہوتا دکھائ نہیں دے رہا ۔
مزید پڑھیں: پیوٹن نے روس پر لگائ گئ پابندیوں کا بدلہ لینا شروع کر دیا ہے
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے