عمران ریاض خان ضمانت پر رہا
- 09, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : (لاہور) لاہور ہائی کورٹ نے چکوال کے مقدمے میں اینکر پرسن عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو پولیس کی حراست سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے: لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی گرفتاری اور مقدمات کے اخراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : عمران ریاض خان لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزم کی ضمانت ذاتی مچلکوں پر منظور کی، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 19جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد اٹک جیل میں رکھا گیا، اٹک جیل سے رہائی کے بعد عمران ریاض خان ک چکوال کی پولیس نے ایک مقدمے میں حراست میں لے لیا ،تاہم ا مقدمے کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو ئی اور اینکر پرسن کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران ریاض خان اب ایسا کو ئی بیان نہ دیں جس سے معاملات مزید خراب ہوں اور حالات بدتر ہوں۔
تبصرے