سمیع ابراہیم پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( اسلام آباد) سینئر صحافی اور  معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

 

نیوز ٹوڈے : پولیس ذرائع کے مطابق سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد  کے علاقے میلوڈی میں اُن کے آفس کے سامنے کیا گیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خواجہ سرا نے سمیع ابراہیم سے پیسے مانگے، اینکر پرس انہیں دینے لگے تو خواجہ سرا نے حملہ کردیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک اور شخص آیا اور حملے کی ویڈیو بنانے لگا، جس کے بعد حملہ آور سبز رنگ کی گاڑی میں فرار ہوگئے، تاہم حملہ آوروں کی بر وقت پہچان نہیں کی جا سکی ۔

 

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقوعے کی تفتیش جاری ہے اور سمیع ابراہیم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف  پولیس کی جانب سے تحقیق کی جا رہی  ہے۔

 

 مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آ ج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+