نوواک جوکووچ کا جیت کا تسلسل برقرار، ساتویں بار و مبلڈن چیمپئن بن گئے

بریکنگ   نیوز ٹوڈے : سربیا کے معروف ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے مسلسل چوتھی مرتبہ اور مجموعی طور پر ساتویں مرتبہ وملبڈن ٹینس چیمپئن شپ  کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جوکووچ نے فائنل میں آسٹریلیا کے  کھلاڑی نک کیریوس کو سنسنی خیز مقابلے  کے بعد شکست دے دی ۔

 

نیوز ٹوڈے : سربیا کے ٹینس اسٹار نے 3 گھنٹے جاری رہنے والا یہ میچ مجموعی طور پر 1-3 سے جیتا، پہلے سیٹ میں انہیں 4-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کم بیک کرتے ہوئے  نا قابلِ شکست کارکردگی دکھائی  ،تاہم جوکووچ نے دیگر سیٹس 3-6، 4-6 اور 6-7 سے  با آسانی اپنے نام کر لیے ۔  

 

خیال رہے کہ یہ نوواک جوکووچ کے کیریئر میں ساتویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا ، جبکہ وہ سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے والوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

 

سربیئن ٹینس اسٹار نے کیریئر میں 21واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے انہوں نے اس کے ساتھ ہی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اکیس گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد جوکووچ نڈال کے ریکارڈ سے ایک ٹائٹل کی دوری پر ہیں۔

 

واضح رہے کہ اسپین کے معروف کھلاڑی نڈال فائنل سے قبل ہی ومبلڈن چیمپئن شپِ سے باہر ہو گئے تھے ۔

 

مزید پڑھیں: ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو گرین سگنل مل گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+