یوکرین کو جلد سے جلد گھٹنوں پر لانے کیلیے روس اور ایران کے درمیان اہم سمجھوتہ طے پایا
- 13, جولائی , 2022
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے روس اور ایران کے درمیان ہوۓ ایک سمجھوتے کو لے کر امریکہ اور یورپی یونین کے کان کھڑے ہو گۓ کیونکہ یورپی میڈیا نے یہ بیان دیا ہے کہ اس سمجھوتے کے تحت ایران روس کو بڑی تعداد میں خطرناک ڈرون دے گا ۔
امریکہ اور یورپ اس بات سے پریشان ہیں کہ روسی فوج ان ہتھیاروں کا استعمال یوکرین میں کرے گی یورپی میڈیا کے مطابق ان میں سے کئ ڈرونز میزائل لے جانے کی طاقت بھی رکھتے ہیں روسی فوج کو ان کے استعمال کی خاص ٹریننگ بھی ایران دے گا اسی لیے روس اور ایران کے درمیان ہونے والے اس سمجھوتے نے امریکہ کی پریشانی بڑھا دی ہے ۔
اس سمجھوتے کے حوالے سے امریکہ کا ایک بڑا بیان بھی سامنے آیا ہے اور وہ یہ کہ ہمیں ایسی خبر ملی ہے کہ روس کو ایران بھاری تعداد میں میزائل لے جانے والے ڈرونز مہیا کر رہا ہے اور یہی نہیں بلکہ ان ڈرونز کے استعمال کی ٹریننگ بھی دے گا ۔
یہ خبر ان ملکوں کیلیے اس لیے پریشان کن ہے کیونکہ زیلینسکی نے دعو'ی کیا ہے کہ وہ روس سے یوکرین کے ان علاقوں کو واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے جو ان کےلیے بہت اہم ہیں اور زیلینسکی نے کہا ہے کہ اس کیلیے امریکہ اور یورپ کو انہیں ہتھیاروں کی سپلائ بڑھانا ہو گی دوسری طرف پیوٹن نے پہلے ہی یورپی ملکوں کو یہ دھمکی دی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو سامنے آ کر روس کو جنگ میں ہرانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔
یہ ایک کہاوت ہے کہ دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے اور روس اور ایران کا دشمن تو ایک ہی ہے یوکرین میں جنگ چھڑنے کے بعد امریکہ نے یورپی ملکوں کے ساتھ مل کر روس پر پابندیاں لگانے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی اسی طرح کی مصیبتیں ایران کافی عرصے سے جھیل رہا ہے ۔
اب روس نے بھی امریکہ کو اسی کے انداز میں جواب دینے کا ارادہ کر لیا ہے اور اس کیلیے روس نے ایران سے ہاتھ ملا لیا ہے اوریوکرین کو جلد سے جلد گھٹنوں پر لانے کیلیے بڑی تعداد میں ایران سے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ان ڈرونز کی ایک جھلک پچھلے مہینے ایران نے دنیا کو ایک وڈیو جاری کر کے دکھائ تھی اس وڈیو میں یہ ڈرونز ایک قطار میں کھڑے دکھائ دیے تھے جو میزائلوں سے لیس تھے ۔
وڈیو جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ بھی بیان دیا تھا کہ ان کے یہ ڈرونز پلک جھپکتے دشمن کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں اس وقت کے ایران کے دعوے اور اب روس کے ساتھ سمجھوتے سے زیلینسکی کی مشکل بھی بڑھ رہی ہے کیونکہ اسے پہلے ہی بچے کھچے یوکرین کو بچانے کیلیے روسی فوج کا مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔
مزید پڑھیں: ترکی کی فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شمولیت سے روکنے کی دھمکی
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے