پیوٹن نے روس پر لگائ گئ پابندیوں کا بدلہ لینا شروع کر دیا ہے
- 13, جولائی , 2022
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس پر لگائ گئ پابندیوں کا بدلہ لینا شروع کر دیا ہے اور روس سے یورپ کیلیے قدرتی گیس کی سپلائ بند کر دی ہے جرمنی تک گیس لے جانے والی پائپ لائن بند کر دی ہے اور یہ بھی کہہ دیا ہے کہ دس دن تک یہ پائپ لائن بند رہے گی ۔
جرمنی میں حالات پہلے ہی بہت خراب ہو چکے ہیں گرم پانی کی بہت قلت ہو چکی ہے انگلینڈ میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہو رہا ہے پورے یورپ میں ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
یوکرین کے حوالے سے پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین نے خفیہ ہتھیار چھپا رکھے ہیں جو اس کو نیٹو سے ملے ہیں اس نے وہ ہتھیار یوکرین کے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں چھپا رکھے ہیں اسی لیے پیوٹن نے کچھ روز پہلے دو نیو کلیئر میزائلوں کا ٹیسٹ کیا سرمت میزائل اور یارس میزائل ان میزائلوں کو واد زون میں لے جا کر باقاعدہ نیو کلیئر حملے کی تیاری کی گئ ۔
پیوٹن اب بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ یوکرین کے پاس خفیہ ہتھیار ہیں اس لیے اب پیوٹن کا نشانہ یورپ کا سب سے بڑا نیو کلیئر پاور پلانٹ زیپورزیا بن چکا ہے اس نیو کلیئر پاور پلانٹ میں سب کا داخلہ بند ہو چکا ہے اور روسی فوج اس ایٹمی گھر میں دکھائ دے رہی ہے ۔
برطانوی میڈیا کی سرخیاں چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ زیپورزیا پاور پلانٹ میں گڑ بڑ ہو رہی ہے اور اس پاور پلانٹ سے موت والی لہریں نکل سکتی ہیں یہ ایسی لہریں ہوتی ہیں جو انسان کو اتنا لاچار کر دیتی ہیں کہ وہ موت کیلیے بھیک مانگتا ہے ۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پاور پلانٹ میں روس کے قبضے کے بعد روسی فوج یوکرین کے ان خفیہ ایٹمی ہتھیاروں کو ڈھونڈنے کیلیے پاور پلانٹ میں چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے ماہرین کے مطابق اس سے یوکرین سمیت پورا یورپ ریڈیائ لہروں کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ۔
یہ ایٹمی پاور پلانٹ 1984 ء سے 1995ء کے درمیان بنایا گیا اس پاور پلانٹ میں 6 ری ایکٹرز ہیں ہر ری ایکٹر 950 میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے یوکرین کی ایک چوتھائ بجلی کی ضرورت اسی پاور پلانٹ سے پوری ہوتی ہے ۔
یوکرین کا سب سے بڑا یہ پاور پلا نٹ جنگ کے شروع سے ہی پوری دنیا کی نظروں میں ہے اب روس کا ایک غلط قدم پورے یورپ میں تباہی لا سکتا ہے اور روس کے ایک غلط قدم سے پوری دنیا میں سب کچھ بدل جاۓ گا اور گلوبل نیو کلیئر پروجیکٹ پر بھی گہرا اثر پڑے گا ۔
مزید پڑھیں: ترکی کی فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شمولیت سے روکنے کی دھمکی
تبصرے