سابق امریکی مشیر نے غیرملکی بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا

بریکنگ نیوز  ٹوڈے : امریکا کے سابق قومی سلامتی  کےمشیر جان بولٹن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران  دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کا اعتراف کر لیا۔

 

نیوز  ٹوڈے :امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جان بولٹن کا کہنا ہے کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی مدد میں بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے مگر ماضی میں دیکھا جا ئے تو  امریکہ عہدیداروں کی جانب سے ایسے ہتکنڈے استعمال کیے جا چکے ہیں۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق جان بولٹن نے وضاحت نہیں کی کہ کن ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی  میں امریکہ نے  مدد کی مگر اُن کے الفاظ سے  کئی راز پوشیدہ ہو گئے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ جان بولٹن 2018 سے 2019 تک سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رہے تھے، اپنے عہدے پر رہتے ہوئے جان بولٹن نے وینیزویلا میں امریکی فوج کی مداخلت کی وکالت کی تھی۔

 

واضح رہے کہ  تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے  امریکہ کے تاریخی دشمنوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی اور مل بیٹھ کر دوسرے مسائل پر غور کرنے پر بھی بات کی۔

 

مزید پڑھیں: چین نے ایشیائی اقوام کو خبردار کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+