روس کا مشرقی یوکرین میں 3 یوکرینی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کی جانب سے مشرقی یوکرین میں 3 یوکرینی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق روسی اور دیگر عالمی میڈیا کے اداروں پر بھی   یہ واقع نشر کیا جا رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : روسی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے 3 فوجی طیارے مار گرائے ہیں ،ذرائع کے مطابق روس کی جانب سے ایس یو 24 اور ایس یو 25 لڑاکا طیاروں کو ڈونیٹسک کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور طیارے مار گرا دیے گئے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی فوج نے میکولائیف کے علاقے میں یوکرینی فوج کے مگ 29 لڑاکا طیارے کو بھی مار گرایا ہے، روسی وزارتِ دفا ع کا کہنا ہے کہ  اگر کسی نے ہمارے سر زمین پر  حملہ کرنے کی سوچی تو اس کا انجام یہی ہو گا جو ان یوکرینی طیاروں کا ہوا ۔

 

واضح رہے کہ یوکرین اور روس میں ایک طویل  عرصے سے جنگ جاری ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے علاقوں میں وقتاً فوقتاً حملے کیے جا رہے ہیں،اس دوران کئی  ملکوں نے بیچ میں آ کر مذاکرات کروانے کی بھی کوشش کی   او مذاکرات کے کئی دور ہوئے مگر تمام دور ناکامی کا شکار ہوئے۔

 

مزید پڑھیں: سابق امریکی مشیر نے غیرملکی بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+