سونو نگم کی حدیقہ کیانی کے ہمراہ ان کے گانے پر پرفارمنس وائرل، ٹاپ ٹرینڈ جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کی پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمراہ ان کے گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔

 

نیوز ٹوڈے : سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر حدیقہ کیانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ  معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کے ساتھ ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونو نگم حدیقہ کیانی کے ساتھ اُن کا گانا ’ہونا تھا پیار‘ گا رہے ہیں اور مداح ان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

 

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کنسرٹ کب ہوا اور نہ ہی موسیقی کی دنیا کے دو بڑے ناموں نے اس ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا پر دونوں معروف گلوکاروں کو ایک ساتھ سٹیج پر دیکھ کر ان کےمداح بےحد خوش ہو رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ ’ہونا تھا پیار‘ گانا شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستان کی مشہور فلم ’بول‘ کا حصہ تھا جبکہ  اس سُپر ہٹ گانے کو حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔

 

میز پڑھیں: لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی انتقال کرگئیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+