دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی کرکٹ ٹیم نےویسٹ انڈیز  کے دورے میں سابق کپتان  ویرات کوہلی کو آرام دے دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے  : بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،ذرائع  کے مطابق کوہلی اس سے قبل آؤٹ آف فارم تھے اور  اب وہ فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں، جس کی وجہ سے ان کو آرام کرنے کا  مشورہ د یا گیا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب بھارتی تیز گیند باز جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے آرام دے دیا گیا ہے، مگر بتایا جا رہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  سابق کپتان ویرات کوہلی کو بیک کرے گی اور ان کی خراب  فارم  پر کام کیا جا ئے گا ۔

 

واضح رہے کہ بھارت نے دورۂ ویسٹ انڈیز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔

 

حال ہی میں انڈیا کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹو  ئنٹی فارمیت میں بہترین کارکردگی دکھا ئی گئی اور چند نوجوان کھلاڑی بھی بھارت کی ٹیم سے ابھر کر سامنے آئے ۔

 

مزید پڑھیں : ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ، انگلینڈ کی دوسرے ، بھارت تیسرے جبکہ پاکستان کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+