یوکرین کے شہر ونیتسیا پر دل دہلا دینے والا میزائل حملہ
- 15, جولائی , 2022
روس نے یوکرین میں جنگ کے پانچ مہینوں میں پہلی بار یوکرین کے مغربی اندرونی شہر کو نشانہ بنایا ہے اور آج یوکرین کے خار کیو ، مائیکولیو اور ونیتسیا میں روس نے ہوائ حملے کیے یوکرینی فوج نے دعو'ی کیا ہے کہ روس نے ونیتسیا کی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے اور اس عمارت پر میزائلیں گرائ گئیں یوکرینی میڈیا کے مطابق اس میزائل حملے میں دو بچوں سمیت سترہ افراد جاں بحق ہو گۓ اور کئ لوگ زخمی ہو گۓ ۔
یوکرین کی ہوائ فوج کا کہنا ہے کہ یہ 7 میزائلیں بلیک سی سے گرائ گئ تھیں جنگ کا یہ 141 دن بہت بھیانک تھا روس نے آج مائیکو لیو کے ایک سکول کو بھی نشانہ بنایا ہے اس حملے کے بعد کالے دھوئیں کا ایسا غبار ا ٹھا کہ کیمرے میں سواۓ کالے دھوئیں کے کچھ دکھائ نہیں دیا ۔
ڈونباس میں یوکرین فوج کے کاؤنٹر حملے کی خبر بھی آج سامنے آئ ہے روسی فوج پر یوکرین نے ہیلی کاپٹر سے ایریل اٹیک کیا ہے حملے کے دوران یوکرینی ہیلی کاپٹر کافی نیچے اڑ رہے تھے ۔
خیر سون میں بھی روس کے ملٹی پل راکٹ لانچر بی ایم 27 کو یوکرینی فوج نے تباہ کر دیا اس جنگ میں یوکرینی فوج کے پاس سب سے بڑا ہتھیار یورپ کی مدد ہے یوکرینی فوج کا ایک ایسا وڈیو سامنے آیا ہے جس میں یوکرینی فوج کا ایک جوان سویڈن سے ملنے والے 84 لائٹ اینٹی ٹینک ہتھیار سے روسی فوج پر حملہ کر رہا ہے حملے کے بعد دھماکے کا وڈیو بھی یوکرینی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے ۔
روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ روس جیت چکا ہے اور اس نے یوکرین پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے اور نہ ہی یہ کہہ سکتے ہیں کہ یوکرینی فوج میں اتنا دم ہے کہ وہ روس کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور روسی فوج کو یوکرین سے نکلنے پر مجبور کر دے گی حالات کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ جنگ ابھی تھمنے والی نہیں ہے ۔
تبصرے