جوبائڈن نے دھمکی دی ہے کہ وہ کسی قیمت پر ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے
- 15, جولائی , 2022
امریکہ کے صدر بائڈن نےاسرائیل دورے کے دوران ایران کو براہِ راست دھمکی دے کر دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ بائڈن نے واضح کہا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹم بم نہیں بنا پاۓ گا 24 گھنٹوں میں بائڈن نے ایران کو دوسری بار دھمکی دی ہے کہ کسی قیمت پر بھی ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیا جاۓ گا ۔
بائڈن نے کہا ہے کہ روس خفیہ طور پر ایران کی نیو کلیئر سائٹ میں مدد کر رہا ہے ایران کے ایٹم بم بنانے پر پابندی لگانے کیلیے امریکہ اور اسرائیل نے ایک مشترکہ قرار تیار کیا ہے جس پر آج بائڈن اور یائر لیپڈ دستخط کریں گے ۔
دنیا ابھی روس یوکرین جنگ سے نکلی نہیں ہے کہ ایک اور جنگی محاذ تیار ہو چکا ہے ایران اور اسرائیل ، یہ دونوں ملک ایک دوسرے کو مٹانے کو تیار ہیں اسرائیل کے ساتھ امریکہ کھڑا ہے تو ایران کے ساتھ روس ہے امریکہ کے ساتھ کھڑا ہوا اسرائیل ایران کو ایک آنکھ نہیں بھاتا ان دونوں ملکوں کے حالات اول روز سے ہی خراب رہے ہیں اور دونوں ملک ایک دوسرے کو آنکھیں دکھاتے رہتے ہیں لیکن ان دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ ایران کے ایک بہت بڑے سائنسدان محسن فخری زادہ کی موت کا ذمہ دار ایران اسرائیل کو ہی ٹھہراتا ہے ۔
محسن فخری زادہ ایران کے ایٹمی وار ہیڈ تھے اور انکی صلاحیتوں اور ذہانت سے اسرائیل بہت گھبراتا تھا اس لیے انھیں قتل کروا دیا گیا اسرائیل نے آج تک نہ ان کے قتل کا الزام قبول کیا ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے لیکن اس کے بعد ایران کو اسرائیل ایک آنکھ نہیں بھاتا ۔
دراصل یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کے کھیل میں پھنسے امریکہ نے ایران کے ساتھ بات چیت کیلیے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے لیکن اسرائیل کو یہ کسی صورت پسند نہیں ہے کیونکہ اس طرح ایران کی شرطیں مان کر اس پر لگی پابندیاں بھی ہٹانی ہوں گی اور اسرائیل نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی طاقت بن جاۓ اسی لیے اسرائیل ایران کے ایٹمی ٹھکانوں پر کئ بار حملے بھی کر چکا ہے ۔
تبصرے