سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کا سازش کا بیانیہ جھوٹا ثابت ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد )  ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے معتبر فیصلے نے باضابطہ طور پر عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا ’’حکومت کی تبدیلی‘‘ کی سازش کا بیانیہ مکمل طور پر رد کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ یہ صرف ایک جھوٹی کہانی اور بے بنیاد سیاسی بیان تھا۔

 

نیوز ٹوڈے :دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے دیا ہے جن سے عمران خان نے متعدد مرتبہ درخواست کی ہے کہ اس امریکی سازش کے حوالے سے تحقیقات کرائی جائیں جو ان کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنی مگر پیش رفت نہ ہو سکی ۔

 

 سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی کے سازشی بیانیے کے حوالے سے کوئی متعلقہ اور ٹھوس ثبوت ملا اور نہ ہی یہ بات سامنے آئی کہ اس وقت کی عمران خان کی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات میں کوئی دلچسپی دکھائی تاکہ ان لوگوں پر ذمہ داری عائد کی جا سکے جنہیں عمران خان کی پارٹی والے امریکا کی تیار کردہ سازش کے مقامی شراکت دار قرار دیتے تھے۔

 

 واضح رہے کہ سابق  وزیر اعظم عمران خان کھل کر اپنے سیاسی مخالفین بشمول نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر اپنی حکومت ہٹانے کی امریکی سازش کا حصہ ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ عمران خان واضح طور پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر امریکی سازش پر عمل کا الزام عائد کرتے رہے ہیں اور  اسٹیبلشمنٹ  پر  نیوٹرل نہ ہونے کی  تنقید بھی کی ۔

 

سپریم کورٹ کو اس بات پر تشویش  ہوئی کہ 7؍ مارچ 2022ء کو سائفر موصول ہونے کے باوجود اس میں موجود معلومات کے حوالے سے حکومت نے کوئی تحقیقات کرائی اور نہ  ہی یہ معاملہ 28؍ مارچ 2022ء اور 31؍ مارچ 2022ء کو ہونے والے سیشن کے دوران قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، اس پر عدالت میں سوال بھی اٹھایا گیا ۔.

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : اپوزیشن والوں پر عائد کردہ الزامات کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں کی گئی۔ اور جب 3؍ اپریل 2022ء کو عدم اعتماد کی تحریک کو ووٹنگ کیلئے پیش کیا گیا تو اس وقت کے وزیر قانون نے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں یہ معاملہ پیش کیا اور ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی آئینی حیثیت کے حوالے سے رولنگ دیں۔

 

سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کا سازش کا  بیانہ  جھوٹا ثابت ہو  گیا  اور عدالت نے یہ معاملہ ایک بے بنیاد کہانی  قرار دے کر حتمی طور پر دفن کر دیا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرِ گئیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+