جو بائیڈن کی آمد، سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کیلئےفضائی حدود کھول دی گئیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا کے صدر جوبائیڈن اسرائیل سے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

 

نیوز ٹوڈے : جوبائیڈن کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے خیر سگالی کے طور پر اسرائیل کے تمام طیاروں کیلئے فضائی حدود کھول دی ہے، بائیڈن بذریعہ طیارہ اسرائیل سے براہ راست جدہ پہنچے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے، جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد سعودی عرب سے تعلقات کی ازسرنو بحالی ہے۔

 

امریکی صدر سعودی عرب کے بادشاہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے سعودیہ دورے میں توانائی، انسانی حقوق اور سیکیورٹی تعاون پر بات ہوگی

 

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر موجود امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانا  اور خطے میں امن کو پروموٹ کرنا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: بائڈن نے دھمکی دی ہے کہ وہ کسی قیمت پر ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+