ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ کی موت کیسے واقع ہو ئی؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 سال کی عمر میں چل بسیں جس کی اطلاع ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین تک پہنچائی۔

 

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ گزشتہ روز نیویارک میں اپنے اپارٹمنٹ میں  دل کے دورے کے باعث چل بسیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز امریکی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ایمرجنسی سروس حکام کو ایوانا ٹرمپ کے دل کے دورے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن جب ٹیم اُن کے اپارٹمنٹ پہنچی  تو تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔

 

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایوانا ٹرمپ کا نیویارک شہر میں اپنے گھر میں انتقال ہوگیا ہے، مجھے ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے جو ایوانا سے محبت کرتے تھے، جن میں  ان کے کئی مداح شامل اور لواحقین شامل ہیں ۔

 

مزید پڑھیں: بائڈن نے دھمکی دی ہے کہ وہ کسی قیمت پر ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+