ن لیگ نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی  جیت کو تاریخی فتح کا نام دے دیا ، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے نجی نشریاتی ادارے  میں شو کے دوران کہا کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو تاریخی فتح ہوئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے :ملک احمد خان نے کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں رہے گی، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمارے ہاتھ سے جارہی ہے جبکہ دوسری جانب  وفاق میں اتحادی حکومت ہے فیصلہ قیادت نے کرنا ہے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی جس کا ہم اور ہماری پارٹی احترام کر تی ہے ، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے، پنجاب میں حکومت اب   تحریک انصاف کی ہو گی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے، انہوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے، انہوں نے کہ ہم اس کو دھاندلی یا کسی چوری کا نام نہیں دیں گے بلکہ ہم ان کی جیت کھلے دل سے تسلیم کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں:

پنجاب ضمنی انتخابات :پی ٹی آئی 20میں سے 15 نشستوں پر کامیاب،پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+