محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو دعا زہرہ کی بازیابی اور ظہیر احمد کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (سندھ) محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو مبینہ اغوا کیس میں دعا زہرہ کی بازیابی اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے،محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس دعا زہرہ کو بازیاب کروا کے  اس کے شو ہر کو حراست میں لے سکتی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : نوعمر لڑکی دعا زہرہ 16 اپریل کو کراچی میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور بعد میں منظر عام پر آئی اور لاہور میں ظہیر سے شادی کرنے کا اعلان کیا، تاہم  لڑکی کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد  عدالت کی جانب سے کافی دیر تک تاخیر کا شکار رہا،مگر حال ہی  میں عدالت  کے کہنے پر دوبارہ رپورٹ   جمعہ کرائی گئی  جس میں دعا کی عمر پندرہ یا سولا سال بتائی جا تی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی اطلاعات کے مطابق  محکمہ داخلہ نے اپنے خط میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کو دعا کی بازیابی اور اغوا کیس میں ظہیر احمد کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

پولیس کی  جانب سے معاملے پر تفتیس شروع کی جا  چکی ہے  جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس حکم  پر عمل درآمد کر کے عدالت کی کاروائی کو یقینی بنایا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑھیں: عمران ریاض خان کو گرفتاری کے دوران ایسا کیا کھلایا کہ میڈیکل رپورٹس میں خطرناک انکشافات سامنے آئے؟

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+