ایران نے بڑے راز سے پردہ ہٹادیا
- 18, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر کمال خاررازی نے کہا ہے کہ ایران ہر لحاظ سے جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم نے اپنے لک کے دفاع کے لیے دن رات ایک کی ہے۔
نیوز ٹوڈے : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمال خاررازی نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری بم بنانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم 60 فیصد تک یورینیئم افزودہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور با آسانی یورینیئم کو 90 فیصد تک افزودہ کرسکتے ہیں،اپنی دریا فت کی تعریف ہم خوب جانتے ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : کمال خاررازی نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم بنانے کے ذرائع موجود ہیں مگر ایران نے فی الحال جوہری بم بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مغرب اور اس کے اتحادیوں کا ایران کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کا مطالبہ ہے تو مذاکرات جاری رکھیں گے مگر اپنی سالمیت کسی کی خاطر قربان کرنے کو ہر گِز تیار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ایٹمی میزائل پر کسی سے بات چیت نہیں کریں گے اور نہ ہی علاقائی پالیسیوں کو موضوع بنایا جا ئے گا ۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فورس کا سب انسپیکٹر ہلاک
تبصرے