یورپ میں بدترین ہیٹ ویو
- 18, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: یورپ کے مختلف ممالک ہیٹ ویو سے متاثر ہیں جبکہ دوسر جانب فرانس اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، ان خاندانوں کے لیے ر ہا ئش اور کھانے پینے کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔
نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق آج صبح فرانس کے علاقے گِروندے سے 12 ہزار 200 افراد نے نقل مکانی کی جبکہ دوسری جانب حکام نے بتایا کہ ایک ہزار فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اسپین میں آج درجہ حرارت 45.7 ڈگری رہا، اس دوران فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف تھے۔
نیوز الرٹ ٹو ڈے:حالیہ ہفتوں کے دوران فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی ہوئی، یورپی ممالک کے حکام نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات آ ئے دن پیش آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پرتگال کی وزارت صحت نے حال ہی میں ہلاک ہونے والے افراد کی رپورٹس جاری کیں ،رپورٹس کے مطابق 7 سے 13 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 238 افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایران نے بڑے راز سے پردہ ہٹادیا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے