سترہ جولائ کو چین نے تائوان کے بارڈر پر طوفان برپا کر دیا
- 18, جولائی , 2022
روس یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ ایک نیا جنگی مورچہ بھی کھل سکتا ہے کیونکہ چین نے تائوان پر حملے کی جنگی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور تائوان کی سمندری سرحد پر چین نے اپنی فوج کی تعیناتی شروع کر دی ہے اس سے پہلے چین کے جنگی طیارے تائوان کو ڈرانے کیلیے کئ بار تائوان کی سرحد میں دکھائ دیے ہیں ۔
چین کے لال جھنڈے لہراتے سمندری بیڑے 17 جولائ 2022ء کو سمندر میں اترے سمندری اکھاڑے میں چینی فوج نے بارود برسانے شروع کیے اور راکٹ گراۓ سب مرین آگ اگل رہی ہیں جنگی جہازوں سے مشین گن چل رہی ہیں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر آسمان سے بارود گولے برسا رہے ہیں چین کی ان جنگی تیاریوں سے ایسے لگ رہا ہے جیسے واقعی کوئ جنگ چھڑی ہوئ ہے ۔
یہ جنگی مشقیں تائوان کے بے حد قریب ہیں چین کی یہ جنگی تیاریاں تائوان کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی دکھانے کیلیے کی گئیں سمندر میں بارود برسا کر اپنی طاقت کا اظہار خاص مقصد سے کیا گیا ہے چین بے وجہ کچھ نہیں کرتا بیجنگ میں بیٹھے شی جنپنگ اپنی فوج کو بھارت سے ٹکرانے کیلیے پوری طرح اکسا رہے ہیں ۔
اور بھارت کے ساتھ ساتھ چین تائوان کو بھی بھڑکا رہا ہے اور اگر تائوان بھڑکا تو تیسری بڑی جنگ کا خطرہ بھی بڑھے گا کیونکہ اگر چین نے تائوان پر حملہ کیا تو جنگ چین اور تائوان کے درمیان نہیں بلکہ امریکہ اور چین کے درمیان ہو گی ۔
مزید پڑھیں: یورپی ملکوں کے کیے کا انجام اکیلا جرمنی بھگت رہا ہے
تبصرے