دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج  یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : مقبوضہ کشمیر کی کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں 19 جولائی کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، یوم الحاق پاکستان پر بھارت کے جبری قبضے سے آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تحریک چلائی جائے گی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے 19 جولائی 1947 کو الحاق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ کشمیریوں کی زیادہ تر تعدا پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتی ہے لہٰذا ان کو پوری طرح سے آزادانہ حقوق دیے جائیں ۔

 

اس تاریخی قرارداد میں کشمیری مسلمانوں کی اُمنگوں پر جموں کشمیر کا پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا، کشمیریوں کا یہ فیصلہ پاکستان سے اپنا مستقبل جوڑنے کا منہ بولتا ثبوت ہے، تقسیمِ ہند کے بعد یہ معاملہ اقوامِ متحدہ میں گیا تو   وہاں بھی حتمی فیصلہ کشمیریوں کی رائے  سے متعلق دیا گیا،اقوام متحدہ نے کہا کہ خواہ کشمیر پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتا ہے یا بھارت کے ساتھ یہ  کشمیر کے اپنے لوگوں کی مرضی ہے کیونکہ ان کو آزادی کا حق ہے۔

 

مزید  پڑھیں: محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو دعا زہرہ کی بازیابی اور ظہیر احمد کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+