روس اور ترکی کے صدر ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تہران روانہ
- 19, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کے لیے تہران روانہ ہو چکے ہیں جبکہ دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی تہران روانہ ہوں گے جہاں وہ ایران اور روسی حکام سے ملاقات کریں گے اور خطے کی صورتحال پر مشاورت ہو گی ۔
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے بعد خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے پیوٹن اور اردوان ایران پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین باہمی امور پر بات چیت کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 18 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والی ملاقات شام سے متعلق ہے،ان ملاقاتوں میں شام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : پیوٹن اور اردوان کی بھی ملاقات تہران میں ہوگی، ایرانی میڈیا کے مطابق تینوں ممالک کی شام میں دلچسپی ہے اور تینوں سربراہوں کا ماننا ہے کہ امن بہت ضروری ہے ،امن کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں: یورپی ملکوں کے کیے کا انجام اکیلا جرمنی بھگت رہا ہے
تبصرے