روس کے ٹرانسپورٹ ہوائ قافلے نے یوکرین میں داخل ہو کر زیلینسکی کی نیندیں اڑا دیں
- 19, جولائی , 2022
روس کا ایک بہت بڑا ہوائ قافلہ آج یوکرین بارڈر سے گزر کر یوکرین کے علاقے میں داخل ہوا یہ قافلہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں کئ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر اور کئ جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں اس قافلے کو دیکھ کر مختلف اندازے لگاۓ جا رہے ہیں کہ کیا پیوٹن ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر یوکرین کا خفیہ دورہ کریں گے یا پیوٹن یوکرین جانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔
دوسرا قیاس یہ لگایا جا رہا ہے کہ حملہ آور ہیلی کاپٹرز سے گھرا ایم آئ 70 آخر کس مقصد سے پرواز کر رہا ہےکیا اس میں پیوٹن کا کوئ خاص کمانڈر سوار ہے لیکن یہ ہیلی کاپٹرز کہاں گۓ اور کہاں اترے روسی فوج نے اس بات کی کسی کو کان و کان خبر نہ ہونے دی ۔
چونکہ یہ قافلہ بہت بڑا تھا اور بہت آسانی سے زیلینسکی کے ایئر ڈیفنس میزائل کا نشانہ بن سکتا تھا اسی لیے روسی فوج نے یوکرین کی توجہ ہٹانے کیلیے بڑے پیمانے پر بمباری کر دی جب خبر کھلی تو سب حیران رہ گۓ کہ پیوٹن کے ایک خاص کمانڈر کو یوکرین میں کوئ خاص پیغام پہنچانے کیلیے بھیجا گیا ہے اور پھر بات چیت شروع ہوئ پیوٹن کا پیغام تمام بڑے افسران کو دیا گیا ۔
پیوٹن کا نیا حکم نامہ یہ ہے کہ یوکرین کے لمبی دوری والے تمام ہتھیاروں کو چن چن کر ختم کر دیا جاۓ پیوٹن کا نیا منصوبہ یہ ہے کہ زیلینسکی جیسے ہی اپنے نۓ ہتھیار دکھائیں گے پیوٹن ان کو نشانے پر لے لیں گے ایسا ہو بھی رہا ہے ڈونباس کے ارد گرد اس کی شروعات ہو چکی ہے ۔
زیلینسکی نے جب امریکہ سے ملی ایم 777 توپ دکھائ کہ کیسے اس نے روس کے پیر اکھیڑنے شروع کر دیے ہیں تو روس نے کیا کیا اس توپ کو ہی ڈھونڈ ڈھونڈ کر تباہ کرنا شروع کر دیا اس کے بعد زیلینسکی امریکہ سے ملا ملٹی راکٹ سسٹم میدان میں لے کر آۓ کہ کیسے اس کی رینج میں روس کے بڑے بڑے فوجی ٹھکانے آنے لگے ہیں ۔
پیوٹن نے جواب میں اس راکٹ سسٹم کو ہی چن چن کر تباہ کرنا شروع کر دیا ہے اس کے بعد اسی طرح زیلینسکی نے امریکہ سے ملی خاص ہارپون اینٹی شپ میزائل پھر اسی طرح کئ لمبی دوری والے ہتھیار میدان میں اتارتے گۓ اور پیوٹن انھیں تباہ کرتے گۓ ۔
مزید پڑھیں: روس اور ترکی کے صدر ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تہران روانہ
تبصرے