بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- 19, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور تاریخ کے بہترین آل رائونڈر بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد منگل کو جنوبی افریقا کے خلاف ڈرہم میں اپنے ون ڈے کیریئر کے آخری میچ میں جلوہ گر ہوں گے۔
انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس نے بیان دیا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پارہا تھا،لہٰذا ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا ۔
انگلش ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ اب میں سارا فوکس ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ پر کرسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ اسٹوکس کی کپتانی میں انگلینڈ نے حال ہی میں فیصلہ کن ٹیسٹ میں بھارت کو شکست د ے کر سیریز اپنے نام کی جس کے بعد اسٹوکس کے مداحوں میں اضافہ ہوا اور انگلینڈ کو ایک اور شاندار کپتان موصو ل ہوا ۔
مزید پڑھیں: تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے