یوکرین جنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالی روسی ٹی وی کارکن کوگرفتار کر لیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والی روسی ٹی وی کارکن کو گرفتار کر لیا گیا، عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی میڈیا ورکر مرینا اووسیانیکووا کو مارچ میں براہِ راست سرکاری ٹیلی ویژن پر یوکرین پر روسی حملے کے خلاف احتجاج کرنے پر ماسکو  میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے: ذرائع کے مطابق مرینا کو حراست میں لیے جانے کے بارے میں ان کے ٹیلیگرام چینل پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہےجس سے معلوم ہو تا ہے کہ 2 پولیس افسران مرینا کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کی  سفید وین کی طرف لے جا رہے ہیں۔

 

مرینا نے اس پوسٹ کے شیئر ہونے کے تھوڑی دیر بعد اپنے فیس بک پیج پر اپنی اور 2 کتوں کی تصاویر شیئر کیں اور صارفین کو بتایا کہ وہ گھر سے اپنے دو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کے لیے نکلی ہی تھی کہ وردی میں ملبوس افراد آئے اور مجھے گرفتاری دینی پڑی۔

 

نیوز ٹوڈے الرٹ : نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق خاتون میڈیا ورکر کو وزارتِ داخلہ بلایا گیا اور اس کے بعد اُن کو رہا کر دیا گیا، تاہم مرینا کی طرف سے سوشل میڈیا صارفین  کو پیغام دیا کہ اب وہ اپنے گھر واپس آ چکی ہیں اور اب کچھ ٹھیک ہے، انہے کو ئی پریشانی نہیں ۔

 

مزید پڑھیں: روس کے ٹرانسپورٹ ہوائ قافلے نے یوکرین میں داخل ہو کر زیلینسکی کی نیندیں اڑا دیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+