برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی عالمی رہنمائوں پر تنقید

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانوی شاہی  خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں کو جمہوریت اور آزادی پر ہونے والے حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا۔

 

نیوز ٹوڈے : شہزادہ ہیری نے نیویارک میں اپنے خطاب کے دوران ’آئینی حقوق کو محدود‘ کرنے پر تنقید  اور اس اقدام کی  مخالفت کی ، نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق  شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے متعلق وفد کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے پہنچے اور پوری دنیا کے سامنے ان مسائل پر بات کی ۔

 

ڈیوک آف سسیکس نے عظیم عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کی زندگی کی یاد میں منعقد کی گئی میٹنگ کے دوران  نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے اپنے پاس موجود ایک قیمتی تصویر کے بارے میں بتایا جو اُنہوں نے اب بھی اپنے پاس رکھی ہوئی ہے، کیونکہ نیلسن مینڈیلا کی وہ تصویر ان کی مرحوم والدہ شہزادی ڈیانا کے  ساتھ  لی گئی تھی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : شہزادہ ہیری نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویے کی مذمت کی  اور کہا کہ ہم آج یہاں بیٹھے ہیں مگر  ہماری دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے،موسمیاتی تبدیلی کے باعث بہت سے لوگوں مشکلات در پیش ہیں۔

 

اُنہوں نے بیان دیا کہ ہم ایک عالمی وباء کورونا وائرس سے گزر رہے ہیں جو دنیا کے ہر کونے میں مختلف برادریوں کو تباہ کر رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی ہمارے سیارے پر تباہی مچا رہی ہے،  اگر بر وقت اس مسئلے کے حل پر کام نہ کیا گیا تو آنے والے وقت میں خدشات بڑھ جائیں گے۔

 

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالی روسی ٹی وی کارکن کوگرفتار کر لیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+