دعا زہرہ کا عدالت میں انکشاف ،ظہیر سے تعلقات خوشگوار نہیں ر ہے ،مجھے گھر کی بجائے دارالامان بھیج دیا جائے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے عدالت میں شوہر ظہیر سے تعلقات خوشگوار نہ ہونے کا بیان دیا ہے ۔  ذرائع کے مطابق دعازہرا نے دارالامان جانے کیلئے لاہور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا ،جس میں انہوں نے شوہر ظہیر سے تعلقات  خوشگوار نہ رہنے کا بیان دیا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : دعا  نے بیان جاری کیا کہ شوہر ظہیراحمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے جس کی بدولت   میں نے خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے داروں  کے گھر رات گزاری۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دعا کا کہنا تھاکہ میرے پاس رہنے کیلئے کوئی چھت نہیں ہے، والدین اوردیگرافراد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا اپنی مرضی سے اپنی سکیورٹی کیلئے  میں دارالامان جاناچاہتی ہوں۔

 

واضح رہے کہ آج دعا کو دارالامان  منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ آج سے قیام کریں گی، اس سے قبل  عدالت میں جمع کروائی جانے والی میڈیکل رپورٹ  میں انکشاف ہوا کہ دعا ابھی سولا   یا سترہ سال کی ہے لہٰذا اس کے ظہیر کے ساتھ نکاح کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیماہ نائلہ کیانی نے کے ٹو سر کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+