سری لنکا کی پارلیمنٹ آ ج نئے صدر کا انتخاب کرے گی
- 20, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سری لنکا کی پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی، وزیراعظم اور قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار ایک دوسرے کے مدِ مقابل کھڑے ہیں۔
نیوز ٹوڈے : تجزیہ کاروں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام صدروکرما سنگھے کو حکمراں اتحاد کی حمایت حاصل ہے، وکرما سنگھے کو مئی میں برطرف ہونے والے صدر گوتا بایا راجا پاکسے نے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری شدید احتجاج کے بعد صدر راجا پاکسے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے، راجا پاکسے کی مدتِ صدارت 2024 میں ختم ہونا تھی لیکن اب ان کی جگہ صدر کے فرائض کوئی اور نمائندہ ادا کرے گا ۔
گزشتہ دنوں سری لنکا کے قانون سازوں نے ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پارلیمنٹ اسپیکر مہندا یاپا نے وعدہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر شفاف سیاسی عمل کے ذریعے نئے رہنما کا انتخاب کر کے اس کو صدارت کا منصب سونپا جا ئے گا ۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو اس وقت سنگین معاشی مسائل درپیش ہیں جبکہ معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے، مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے، حال ہی میں صدارتی محل کے اندر بھی عوام گھس گئی اور مظاہرین نے سرِ عام احتجاج کیا ۔
مزید پڑھیں: ولادیمیر پیوٹن کے ایران دورے کا مقصد سامنے آ گیا
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے