پیو ٹن کا مغربی ممالک کو پیغام،کہا مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کر نی ہوں گی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کرنی چاہیے تا کہ ہم اپنی بر آمدات بڑھا کر اُن ممالک  تک رسائی حاصل کر سکیں جہاں اناج کی قلت ااور مہنگائی کا بحران رونما ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : روسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی اناج کی برآمدات کے لیے سہولت فراہم کریں گے، اور اس کاروبار میں بہتری کو  یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل موجود ہیں اور ہم خطے میں امن چاہتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے روسی اناج کی برآمدات سے بھی  جلد ہی پابندیاں ہٹادی جائیں گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا ، یاد رہے کہ اس ملاقات میں  تر کی کے صدر نے بھی شرکت کی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ایرانی میڈیا  کے مطابق  دونوں ممالک کے  رہنماؤں کی ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کی دھوکا دہی کے خلاف با خبر اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے  تا کہ عالمی مسائل کی وجہ سے ہماری عوام پر کو ئی منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

 

مزید پڑھیں: سری لنکا کی پارلیمنٹ آ ج نئے صدر کا انتخاب کرے گی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+