رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے
- 20, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ، سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے ارکان ِ پارلیمنٹ نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے،تاہم چھ بار وزیر اعظم منتخب ہونے والے ا نیل وکرما کو زیادہ تر ارا کین نے ووٹ ڈالا۔
نیوز ٹوڈے : ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی اور ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت 3 اورامیدوار صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق رانیل وکرما سنگھے 2024ء تک صدارتی عہدے پر فائز رہیں گے ، صدر رانیل وکرما سنگھے کا کہنا ہے کہ ملک بہت سنگین صورتِ حال سے گزر رہا ہے، ہمیں مستقبل میں بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ سری لنکا گزشتہ کئی مہینوں سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : نو منتخب صدر رانیل نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجہ پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا تھا، بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: پیو ٹن کا مغربی ممالک کو پیغام،کہا مغرب کو روسی اناج پر سے پابندیاں ختم کر نی ہوں گی
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے