پاکستان بمقابلہ سری لنکا: گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 20, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان نے گال ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی، سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیوز ٹوڈے : پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق نےعمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ محمد نواز 19 رنز بنا کر عبداللہ کے ساتھ کریز پر موجود رہے ۔
کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، پہلی اننگز میں بابر نے سنچری اسکور کی اور دوسری اننگز میں وہ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں بابر اعظم، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان اور حسن علی شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب 55، 35، 6، 40، 6 اور 5 رنز بنائے، بلا شبہ اس ٹریک پر چوتھی اننگز کے لحاظ سے یہ اسکور پورا کرنا آسان نہ تھا ۔
سری لنکا کی جانب سے اس اننگز میں پربتھ جےسوریا نے 4 اور رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے، سری لنکا کے اسپینرز نے قومی بلے بازوں کے سامنے ا چھا کھیل پیش کیا ۔
مزیر پڑھیں: بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
تبصرے