چوہدری شجاعت کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے بھائی چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان  کر  چکے ہیں ، چوہدری  شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ  پارٹی کی سپورٹ اور حمایت پرویز الٰہی کے لیے ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :چوہدری شجاعت حسین کا اپنے اہم بیان میں کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی ہی وزارتِ اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں اور پارٹی کی سپورٹ اُن کے ساتھ ہے ، چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات  واضح کر چکا ہوں ۔

 

سربراہ ق لیگ  چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب عوام جن مسائل سے دوچار ہے اُن کا حل نکالا  جا ئے ، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی خود ہی  پوری ہو جائے گی،اسی بدولت  اس کو کسی سے الحاق کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

 

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچا دکھانا ہے، انتقامی سیاست سے ہٹ کر معیشت کی طرف توجہ دی جا ئے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات ہوں، فوری انتخابات سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں پیدا ہوتا تب تک معیشت نہیں سنبھالی جا ئے گی ۔

 

مزید پڑھیں : حکومت بچانے کے لیے پی ڈی ایم کی کوششیں جاری

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+