روس یوکرین کے ٪20 علاقے کو روس میں شامل کر رہا ہے
- 21, جولائی , 2022
پیوٹن نے یوکرین کا نقشہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ یوکرین کے کئ علاقوں کو روس میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں پیوٹن یوکرین کے ٪20 علاقے کو روس میں شامل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں یہ خبر امریکہ کے انٹیلیجنس آفیسر جان کریاکو کی طرف سے روس کے نۓ منصوبے کے متعلق جاری کی گئ اور وائٹ ہاؤس کا قیاس ہے کہ اس منصوبے کا خاکہ روس تیار کر چکا ہے ۔
پیوٹن کا یہ بہت بڑا فیصلہ ہے وہ اب یوکرین کے ٪20 علاقے کو اسی طرح روس میں شامل کریں گے جیسے کریمیا میں کیا گیا تھا یوکرین کا یہ علاقہ جس میں خیر سون اور زیپوریزیا شامل ہیں یہ علاقہ تقریباً امریکہ کے سپی علاقے کے برابر ہے ۔
پیوٹن کے اس فیصلے کو زیلینسکی کی ہار مانی جا رہی ہے کیونکہ یوکرین کے علاقے ڈونباس میں بھی تقریباً روسی فوج قابض ہو چکی ہے اور اسی طرح لوہانس پر مکمل قبضے کے بعد روسی فوج مکمل طاقت سے ڈونس پر حملے کر رہی ہے روسی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ یورپ کو جنگ میں گھسیٹنا چاہتے ہیں یہ دونوں ملک اصل میں روس اور یورپ کے درمیان جنگ چاہتے ہیں ۔
روس کا یہ دعو'ی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو ہتھیار ملتے رہیں کیونکہ یوکرین کو ہتھیار ملتے رہیں گے تو جنگ کا دائرہ بڑھے گا اور اگر ایسا ہوا تو یہ جنگ یورپ تک بھی پہنچ سکتی ہے
مزید پڑھیں: یوکرین کی خاتون اوّل نے امریکا سے اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
تبصرے