یورپ میں گرمی کی لہر شدت اختیار کر گئی ،اسپین میں ۵۰۰ سے زائد افراد ہلاک جبکہ فرانس میں بھی عوام گرمی سے پریشان
- 21, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیراعظم اسپین پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ان کے ملک میں 10 روز میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کو گرمی کی شدت ے باعث سنگین مسائل کا سامنا ہے ،ان میں بزرگ،بچے اور خواتین سبھی شامل ہیں ۔
نیوز ٹوڈے :اسپین کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے متعدد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ شہری شدید گرمی میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنا بچائو کریں ورنہ خطرات زیادہ بڑھ سکتے ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے :انہوں نے کہا کہ موسمیاتی ہنگامی حالت ایک خوفناک حقیقت ہے جس سے بہت سے لوگ اثر انداز ہو رہے ہیں ۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسپین میں پچھلے ہفتے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے اسپین میں کئی مقامات پر جنگلوں میں آگ لگی۔
واضح رہے کہ لندن میں بھی کئی علاقے شدید گرمی کے باعث آ گ کی زد میں آ گئے اور دوسری جانب فرانس میں بھی لوگ بڑھتی ہو ئی گرمی سے پریشان ہیں ۔
مزید پڑھیں رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے
تبصرے