روس یوکرین جنگ : یوکرین کی خاتون اوّل نے امریکا سے اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
- 21, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین کی خاتون اوّل اولینا زیلنسکا نے امریکی قانون سازوں سے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ہتھیار فراہم کیے جائیں تا کہ ہم لوگ اپنی عوام کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں ، اولینا زیلنسکا نے امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ سے 15 منٹ کا خطاب کیا جس میں انہوں نے اپنا مطالبہ امریکی حکام کے سامنے رکھا ۔
نیوز ٹوڈے : انہوں نے کہا کہ ہم روس کے حملے کیبدولت بالکل تباہ ہوچکے ہیں، یوکرینی خاتون اوّل نے جنگ میں مرنے اور زخمی ہونے والے بچوں کی ویڈیوز بھی دکھائیں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف انصاف کی اپیل کی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : اولینا زیلنسکا کا کہنا تھا کہ میں اسلحہ مانگ رہی ہوں، یہ اسلحہ کسی دوسرے کی زمین پر جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگا بلکہ ہم اپنے گھر کے تحفظ کیلئے استعمال کریں گے تا کہ یوکرینی عوام اپنی سر زمین پر محفو ظ رہے ۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی شہریوں کے خلاف اس ظلم و ستم کو روکنے میں ہماری مدد کریں اور یہ ہماری مشترکہ فتح ہوسکتی ہے، ظلم کے خلا ف سب اکٹھے کھڑے ہونگے تو ظلم کا مقابلہ کر سکیں گے ۔
واضح رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکا نے یوکرین کو سیکیورٹی معاونت کے طور پر 8 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی، اس کے علاوہ امریکی عہدیداروں نے روس کے اس اقدام کی عالمی سطح پر بھی مذمت کی ۔
یوکرینی خاتون اوّل کی تقریر کے بعد ریپبلکن سینیٹر لنسے گراہم نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں ایک امدادی پیکیج تیار کرنا چاہیے جس میں جدید ہتھیار اور جنگ کے دوران مالی معاونت شامل ہو، یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے لہٰذا ہمیں یوکرین کی مدد کری چا ہیے ۔
تبصرے