برطانیہ میں آزادیِ اظہار اور تحقیقاتی صحافت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عدالتوں کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا
- 21, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : آزادی اظہارِ رائے اور تحقیقاتی صحافت کے تحفظ کے لیے برطانوی حکومت نے عدالتوں کو مزید اختیارات فراہم کر دیے ہیں جس کے ذریعے عدالتیں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر انصاف ڈومنک راب نے اس حوالے سے ایک بیان میں واضح کیا کہ کوئی بھی با اختیار انسان یا کمپنی صحافیوں اور دیگر پبلشرز کو عدالتوں کے ذریعے دھمکا نہیں سکتے اور نہ ہی ان کو ہراسانں کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں جائزہ لے سکیں گی کہ مقدمہ صحافتی سرگرمیوں اور عوامی مفاد کے خلاف تو نہیں۔ اس سلسلے میں رپورٹرز اور پبلشرز کے خلاف دھمکی آمیز قانونی کارروائی سے نمٹنے کیلئے تین مراحل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ڈومنک راب کے مطابق مقدمے کی لاگت پر حد مقرر ہوگی۔ بیرونی عناصر کو نظامِ عدل کے غلط استعمال سے ہر ممکن طور پر روکا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت ابھی مزید غور کر رہی ہے جس کے بعد کسی قسم کا حتمی فیصلہ منظرِ عام پر آئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار برقرار رکھنا ،غیر آئینی اور غیر قانونی ہتکنڈوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے، جن لوگوں کا کردار اس میں ملو ث ہے ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے ۔
مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ : یوکرین کی خاتون اوّل نے امریکا سے اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
تبصرے