سری لنکا نے معاشی صورتحال کے باعث ایشیا ءکپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سری لنکا نے 2022 میں ہونے والے  ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے، اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو پیغام دے دیاہے کہ ہم  ایشیاء کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے، سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا۔

 

نیوز ٹوڈے : سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے سبب ایشیاء کپ کرانا ممکن نہیں،ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے گزر رہا ہے جس کی بدولت سری لنکن کرکٹ بورڈ کو یہ سخت  فیصلہ کرنا پڑا ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی معذرت کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایشیاء کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ایونٹ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور ملک بھی ہو سکتا ہے، تاہم اے سی سی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آ یا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ ایشیاء کپ 2022ء سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چونکہ سری لنکا میں حالات نازک نہج پر پہنچ چکے ہیں لہٰذا  بہتر ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا جا ئے ۔

 

واضح رہے کہ ایشیاء کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں تمام ایشیائی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل  نظر آئیں گی ۔

 

مزید پڑھیں : پاکستان بمقابلہ سری لنکا: گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+