روسی صدر پیوٹن کا سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو فون،خطے میں امن و استحکام سے متعلق گفتگو
- 22, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیا گیا ،سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو استوار کرنے کے حوالے سے مشا ورت کی گئی ۔
نیوز ٹوڈے :سعودی میڈیا نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی امن و استحکام سے متعلق گفتگو ہوئی اور دونوں کی جانب سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے روسی صدر پیوٹن نے تہران میں ملاقات کی تھی، ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کی دھوکا دہی کے خلاف ہوشیار اور خبر دار ہنے کی اشد ضرورت ہے ۔
ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ مشکل اور سخت اقدام ہے، ایران عام لوگوں کے جنگ کا شکار ہونے پر خوش نہیں،جنگ سے کسی مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکتا ،لہٰذا جنگ کی بجائے مذاکرات سے کام لینا چاہیے تا کہ مسائل کو جلد سے جلد ختم کیا جا سکے ۔
مزید پڑھیں : برطانوی وزارتِ عظمیٰ کے لیے رشی سونک اور لز ٹرس کے درمیان مقابلہ
تبصرے